جموں و کشمیر کے بیشتر حصوں میں پیر کو درمیانی درجے کی موسلادھار بارش ہوئی جس سے لوگوں کو گزشتہ ایک ہفتے سے جاری شدید گرمی کی لہر سے راحت مل گئی-
قابل ذکر ہے کہ 1989 کے بعد جموں شہر میں جولائی کے مہینے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اب تک کی سب سے بارش ہوئی ہے جو 150.6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے-
ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق جموں خطے کے دیگر حصوں میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صبح ساڑھے آٹھ بجے تک کٹرا اور سانبہ میں مجموعی طور پر 76.6 ملی میٹر اور 119.0 ملی میٹر بارش ہوئی ہیں۔
کٹھوعہ، بٹوت، بھدرواہ اور بانیہال میں بالترتیب 24.8 ملی میٹر، 25.4 ملی میٹر، 10.4 ملی میٹر اور 6.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
وادی کشمیر کے سرینگر، پامپور، قاضی گنڈ، پہلگام اور کپواڑہ میں بالترتیب 8.2 ملی میٹر، 28.0 ملی میٹر، 5.2 ملی میٹر، 23.0 ملی میٹر اور 9.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کشمیر ویدر کے مطابق زیادہ تر ابر آلود موسم مون سون کی ہواؤں کی موجودگی کی وجہ سے بدھ تک متوقع ہے۔ آئندہ 60 گھنٹوں کے دوران درمیانی درجے سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
ادھر بارشوں کی وجہ سے لوگوں کو گرمی کی شدت سے کافی حد تک راحت ملی ہے۔