اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rains continue in J&K: کشمیر میں بارشیں، لوگوں سے چوکنا رہنے کی اپیل - لوگوں سے سیلابی ریلے، لینڈ سلائینڈنگ سے متعلق خبر دار

متعلقہ محکمے کی طرف سے جاری ایک ایڈوائزری میں کہا گیا کہ بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث سیلابی ریلے، لینڈ سلائینڈنگ اور مٹی کے تودے گر آنے کے خطرات لاحق ہیں۔ weather in kashmir

لینڈ سلائینڈنگ سے متعلق خبر دار رہنے کی اپیل
لینڈ سلائینڈنگ سے متعلق خبر دار رہنے کی اپیل

By

Published : Jul 28, 2022, 3:26 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں بارشوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو مٹی کے تودے، سیلابی ریلے اور لینڈ سلائنڈنگ ہونے کے متعلق خبر دار کیا ہے۔ متعلقہ محکمے کی طرف سے جاری ایک ایڈوائزری میں کہا گیا کہ بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث سیلابی ریلے، لینڈ سلائینڈنگ اور مٹی کے تودے گر آنے کے خطرات لاحق ہیں۔ weather in kashmir

ایڈوائزری میں لوگوں سے خبر دار رہنے کی اپیل کی گئی کیونکہ ایسے واقعات اچانک رونما ہوتے ہیں۔ محکمے کے ایک ترجمان نے مزید کہا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش سری نگر میں 43.9 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جب کہ قاضی گنڈ میں 30.6 ملی میٹر گلمرگ میں 22.8 ملی میٹر، پہلگام میں 5.2 ملی میٹر اور کپواڑہ میں 0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ Met Predicts rains

دریں اثنا بارشوں کے باعث وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔ گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 19.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 12.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ MeT cautions people against flash floods

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 17.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت 19.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت18.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Mudslide Blocked Jammu-Srinagar Highway: گاندربل کے کلن گنڈ میں مٹی کے تودے گرنے کے بعد سرینگر-جموں شاہراہ بند

ABOUT THE AUTHOR

...view details