اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر میں 13 نومبر سے بارش اور برفباری کا امکان - محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی

گزشتہ برس نومبر ماہ کی 7تاریخ کو وادی میں غیر متوقع برفباری باری ہوئی تھی۔ جس کے نتیجے میں زندگی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا تھا۔ غیر متوقع برفباری سے میوہ باغات کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

کشمیر میں 13 نومبر سے بارش اور برفباری کا امکان
کشمیر میں 13 نومبر سے بارش اور برفباری کا امکان

By

Published : Nov 9, 2020, 8:18 PM IST

کشمیر وادی میں دن بھر ہلکی دھوپ کے ساتھ ساتھ صبح و شام سردی جاری ہے۔ وہیں رات کے درجہ حرارت میں مسلسل کمی آرہی ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ 13 نومبر کو موسم میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ ہلکی بارش اور یخ بستہ ہواؤں کے ساتھ ساتھ بالائی اور میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جبکہ 14 نومبر تا 16 نومبر تک وادی کے تمام بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش اور برف باری ہونے کا امکان ہے۔

'بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں'

واضح رہے گزشتہ برس نومبر ماہ کی 7تاریخ کو وادی میں غیر متوقع برفباری باری ہوئی تھی۔ جس کے نتیجے میں زندگی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا تھا۔ زمینی اور ہوائی رابطہ بھی کافی وقت تک معطل رہا۔ دوسری جانب بجلی اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا تھا۔

غیر متوقع برفباری سے میوہ باغات کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے، اس کے علاوہ پیڑوں پر موجود میوہ ضائع ہونے کے ساتھ ساتھ پھل دار درخت اور انکی شاخوں کو کافی نقصان پہنچا تھا۔ ٹرکوں میں لدے مال کو بیرونی منڈیوں تک پہنچانے کے عمل میں بھی رکاوٹ پیدا ہوئی تھی۔ امسال نومبر کا مہینہ قدرے بہتر ہے اور فی الحال موسم خشک ہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details