اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rain Brings Relief In Kashmir: وادی میں بارشوں سے طویل خشک موسم کا خاتمہ، زمیندار خوش - MET DEPARTMENT KASHMIR

رواں برس مارچ کے مہینہ میں وادی کشمیرمیں گرمیوں میں رکارڈ توڑ اضافہ ہوا۔کئی ہفتوں سے دن کا درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری زیادہ تھا، جس کی وجہ سے نہ صرف عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا تھا بلکہ زمیندار خاص کر سیب کی کاشت کاری سے جڑے افراد مایوسی کا شکار تھے۔Heat Wave In kashmir

rain-brings-relief-to-jammu-and-kashmir-after-weeks-of-dry-weather
وادی میں بارشوں سے طویل خشک موسم کا خاتمہ، زمیندار خوش

By

Published : Apr 13, 2022, 8:53 PM IST

اننت ناگ:وادی کشمیر میں کئی ہفتوں سے جاری خشک و گرم موسم کا زور بالآخر گزشتہ شب ٹوٹ ہی گیا،جب میدانی علاقوں میں ہلکی جبکہ بالائی علاقوں میں درمیانہ درجہ کی بارشیں ہوئیں،جس کے بعد لوگوں خاص کر زمیندار طبقہ سے وابستہ افراد نے راحت کی سانس لی۔Rain Brings Relief In Kashmir

رواں برس مارچ کے مہینہ میں گرمیوں میں رکارڈ توڑ اضافہ ہوا تھا۔کئی ہفتوں سے دن کا درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری زیادہ تھا، جس کی وجہ سے نہ صرف عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا تھا بلکہ زمیندار خاص کر سیب کی کاشت کاری سے جڑے افراد مایوسی کا شکار تھے۔

وادی میں بارشوں سے طویل خشک موسم کا خاتمہ، زمیندار خوش
کسانوں کا کہنا ہے کہ زیادہ گرمی ہونے کی وجہ سے سیب کے باغات میں قبل از وقت شگوفے پھوٹ پڑے، وہیں درجہ حرارت مسلسل بڑھ جانے سے سیب و دیگر پھلوں کے شگوفے مُرجھا رہے تھے،جس سے زمیندار کئی طرح کے خدشات سے دوچار ہو کر ذہنی کوفت کا شکار ہوئے تھے ۔تاہم ہلکی بارشوں کے بعد ان کی امیدیں دوبارہ جاگ گئی،اگرچہ حسب ضرورت بارشیں ابھی نہیں ہوئی تاہم موسم کی کروٹ بدلنے کے بعد مزید بارشیں متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں:



واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کئی دیگر مقامات پر بارشیں ہونے کا امکان ہے،مزید وادی میں 13 اور 14 اپریل کو بھی مطلع ابر آلود رہنے اور کئی مقامات پر بارشیں بھی متوقع ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details