اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ حملے میں ملوث عسکریت پسند ہلاک ہوگئے: دلباغ سنگھ - نیشنل پولیس میموریل

جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ 2019 میں پلوامہ میں ہونے والے حملے میں ملوث تمام عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔

جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ
جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ

By

Published : Feb 15, 2020, 11:31 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:53 AM IST

مسٹر سنگھ نے قومی دارالحکومت میں چانکیہ پوری میں واقع نیشنل پولیس میموریل میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد صحافیوں کو بتایا، 'حالیہ دنوں میں ، سیکیورٹی فورسز نے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے حملوں کی متعدد کوششوں کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا ہے'

انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملے میں براہ راست یا بلاواسطہ ملوث تمام عسکریت پسند مارے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر نے عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں ہر طرح سے تعاون کیا ہے اور اسے مزید جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس ہمارے عظیم ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے لیے ہر طرح سے کھڑی ہوگی۔

انہوں نے کہا: ’’حالیہ مہینوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور دراندازی کی کوششیں ہوئیں۔ ہماری سیکیورٹی فورسز جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو کم کرنے اور امن و امان میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خاتمے کے لئے تمام تر کوششیں کر رہی ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:53 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details