تفصیلات کے مطابق یاسمینہ نامی خاتون نے سسرال میں زہر کھا لیا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی لیکن مذکورہ خاتون کے مائکے والوں کا کہنا ہے کہ اس نے زہر کھایا نہیں ہے بلکہ اسے زبردستی زہر کھلایا گیا ہے۔
حاملہ خاتون کی موت پر احتجاج - حاملہ خاتون
سرینگر کے مضافاتی علاقے میں حاملہ خاتون کی زہر کھانے سے موت ہوگئی جس کی وجہ سے اس کے مائکے والوں نے احتجاج کیا اور خاتون کے سسرال والوں پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔
حاملہ خاتون کی موت پر احتجاج
اس لیے انہوں نے احتجاج شروع کیا دیا اور خاتون کے سسرال والوں کے خلاف خودکشی پر مجبور کرنے کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔
پولیس نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ معاملے کی پوری طرح سے چھان بین کی جائے گی اور خاطی کو سخت سے سخت سزا دی جائے کی۔