اردو

urdu

By

Published : Jul 26, 2022, 11:35 AM IST

ETV Bharat / state

Shopkeepers Fined For Profiteering: ناجائز منافع خور دوکانداروں پر 20 لاکھ روپئے کا جرمانہ

انفورسمنٹ ونگ کی ٹیم نے اشیاء ضروریہ ایکٹ 1955 کی خلاف ورزی پر 26 دکانداروں سے 20600 روپے وصول کرنے کے علاوہ ایک مٹن کی دکان کو بھی سیل کیا ہے۔ mutton shop Sealed

ناجائز منافع خور دوکانداروں سے 20 لاکھ جرمانے کی رقم وصول
ناجائز منافع خور دوکانداروں سے 20 لاکھ جرمانے کی رقم وصول

سرینگر : امور صارفین و عوامی تقسیم کاری محکمے کی انفورسمنٹ ونگ نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر 20 لاکھ روپے کی جرمانہ رقم وصول کی۔

انفورسمنٹ ونگ کی ٹیم نے اشیاء ضروریہ ایکٹ 1955 کی خلاف ورزی پر 26 دکانداروں سے 20600 روپے وصول کرنے کے علاوہ ایک مٹن کی دکان کو بھی سیل کیا ہے۔ یہ جرمانہ شہر سرینگر کے مختلف علاقوں بشمول صفا کدل، حول، لالبازار، حضرت بل، صدربل، سیدا کدل، صنعت نگر، راولپورہ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں چلائی گئی مارکیٹ چیکنگ مہم کے دوران قصور وار دکانداروں سے وصولی گئی۔

واضح رہے رواں ماہ جولائی کے دوران پوری وادی میں 2000 روپے ای سی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 1892 تاجروں سے 800550 جرمانہ وصول کیا گیا ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details