اردو

urdu

ETV Bharat / state

پروفیسر رومشو انڈین اکیڈمی آف سائنسز کے فیلو منتخب - urdu news

پروفیسر رومشو کو اس عظیم کارنامے پر کشمیر یونیورسٹی کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ پروفیسر رومشو کو انڈین اکیڈمی آف سائنسز نے ملک میں سائنس کے فروغ میں ان کی گہری اور مستقل شراکت کے لئے تسلیم کیا۔

پروفیسر رومشو انڈین اکیڈمی آف سائنسز کے فیلو منتخب ہوئے
پروفیسر رومشو انڈین اکیڈمی آف سائنسز کے فیلو منتخب ہوئے

By

Published : Jan 5, 2021, 5:22 PM IST

انڈین سوسائٹی آف جیو میٹرک کے فیلو کے طور پر منتخب ہونے کے چند دن بعد، کشمیر یونیورسٹی کے ڈین آف ریسرچ پروفیسر شکیل اے رومشو کو ممتاز انڈین اکیڈمی آف سائنسز کا فیلو منتخب کیا گیا ہے۔
پروفیسر رومشو، سن 1934 میں قائم کی گئی اکیڈمی کے جموں کشمیر اور لداخ سے منتخب ہونے والے پہلے فیلو ہیں۔

بھارت میں سائنس کو فروغ دینے میں اکیڈمی نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے اور اب تک قریب 2000 اعلیٰ درجے کے سائنسدانوں کا انتخاب کر چکی ہے۔

نوبل انعام یافتہ پروفیسر سی وی رمن کے ذریعہ قائم کی گی انڈین اکیڈمی آف سائنسز حکومت ہند کے شعبہ سائنس و ٹیکنالوجی کے تحت ایک خودمختار ادارہ ہے۔
پروفیسر رومشو کو اس عظیم کارنامے پر کشمیر یونیورسٹی کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ پروفیسر رومشو کو انڈین اکیڈمی آف سائنسز نے ملک میں سائنس کے فروغ میں ان کی گہری اور مستقل شراکت کے لئے تسلیم کیا۔
پروفیسر طلعت نے کہا کہ "ہم سب کو مل کر پورے ملک میں سائنس کے قد کو بڑھانے اور اپنے نوجوانوں میں سائنسی مزاج کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔"
پروفیسر رومشو نے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق فریم ورک کنونشن میں کیوٹو پروٹوکول کے نفاذ کے لئے سیٹلائٹ ڈاٹا کے استعمال کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی تحقیقی کوششوں کے کچھ علمی نتائج قومی سطح پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ماحولیاتی نظم و نسق اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے لئے پالیسی سازی کا کام کر چکے ہیں۔
پروفیسر رومشو نے جاپان کی ٹوکیو یونیورسٹی سے مائکروویو ریموٹ سینسنگ میں ڈگری کے ساتھ سول انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی اور ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی، بینکاک سے اسپیس ٹکنالوجی میں ایم ایس حاصل کیا ہے۔

32 سال کے تعلیمی تجربے کے ساتھ انہوں نے ماضی میں جاپان اسپیس ایجنسی ٹوکیو میں سائنس دان کی حیثیت سے اور دی انرجی اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، دہلی میں فیلو کے طور پر کام کیا ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی جرائد میں جائزے کے 200 مضامین شائع کیے ہیں اور 19 پی ایچ ڈی اسکالروں کی رہنمائی کی ہے۔

انہوں نے کشمیر یونیورسٹی میں متعدد بڑے بڑے تحقیقی منصوبوں کو آزادانہ طور پر سنبھال لیا ہے اور یوٹی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر ماحولیات، پانی، آب و ہوا کی تبدیلی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق متعدد پالیسی ساز کمیٹیوں اور ورکنگ گروپس کے رکن ہیں۔
پروفیسر رومشو درجن بھر قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کیے ہیں اور انہیں حال ہی میں بھارتی سوسائٹی آف ریموٹ سینسنگ کا فیلو بھی منتخب کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details