سرینگر:سرینگر کے حضرت بل علاقے میں ایک نجی اسکول کی جانب سے فٹ بال آسٹرو ٹرف کا تعمیر عمل میں لایا گیا ہے۔ اس سے نہ صرف نوجوان میں فٹبال کھیل کے تئیں مزید دلچسپی بڑھے گی بلکہ یہ ٹریف سردیوں میں بھی فٹبال کی سرگرمیوں اور بچوں کی مجموعی نشونما کو نکھارنے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا۔
نجی اسکول کے نسیم کپمس میں 30 لاکھ روپے کی لاگت سے بنائے گیے اسٹرو ٹرف پیر کے روز سابق پرنسپل سیکریٹری اور سابق ڈویژنل کمشنر کشمیر اصغر حسین سامون نے افتتاح کیا۔ اختتاحی تقریب پر ماہرین تعلیم، طلبہ اور اسکول انتظامیہ کے اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔
اس موقعے پر اصغر حسین سامون نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فٹ بال آسٹرو ٹرف سے بچوں کے لئے کھیل کود کی سہولیات بہم رہے گی وہیں طلبہ میں جسمانی اور ذہنی نشونما بھی بہتر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے طلبہ انتہائی باصلاحیت ہیں اور انہیں آگے بڑھانے کے لئے صرف بہتر پلیٹ فارم مہا کرانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نجی اسکول انتظامیہ کی جانب سے آسٹرو ٹرف بنائے جانے سے سردیوں میں بھی کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رہنا یقینی بن جائے گا رہے گا۔ کھیل طالب علموں کو جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط بناتا ہے جس کے نتیجے میں تعلیمی میدان میں بھی بچے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔