جموں و کشمیر میں نئے ڈومیسائل قوانین کے تحت انتظامیہ نے 12 لاکھ سے زائد ڈومیسائل اسناد جاری کئے ہیں جن میں 80 ہزار کے قریب غیر مقامی باشندوں نے یہ اسناد حاصل کئے ہیں۔
تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈومیسائل اسناد سے لوگ محض نوکریوں کے لیے اہل ہوں گے نہ کہ زمین خریدنے کے لئے۔
جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے بتایا کہ تاحال 12 لاکھ سے زائد افراد کو یہ اسناد دیے جا چکے ہیں جن میں 77211 غیر مقامی اور مہاجر افراد ہیں۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا 3 ستمبر کو اجلاس
روہت کنسل نے بتایا کہ 11،398 اسناد مغربی پاکستان مہاجرین کو دئے جاچکے ہیں، 415 والمکیز، 10 گورکھا اور 12340 دیگر مہاجرین کو یہ اسناد دئے جا چکے ہیں۔
پریس کانفرس کے دوران سوالات کا جواب دیتے محکمہ مال کے فائنانشل کمشنر پوون کوتوال نے بتایا کہ ڈومیسائل اسناد حاصل کرنے سے غیر مقامی افراد سابقہ ریاست کے قوانین کے مطابق جموں و کشمیر میں زمین نہیں خرید سکتے ہیں۔
روہت کنسل نے بتایا کہ 99 فیصد ڈومیسائل اسناد سابقہ مستقل باشندوں کو دی جا چکے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسائل اسناد حاصل کرنے کے سلسلے کو انتظامیہ نے آسان بنایا ہے۔