اردو

urdu

ETV Bharat / state

President reaches Srinagar صدر جمہوریہ ہند کی سرینگر میں آمد - صدر مرمو کا منوج سنہا نے کیا استقبنال

صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو آج جموں و کشمیر کے دو روزہ دورہ پر سرینگر پہنچ چکی ہے۔ جس کے پیش نظر سرینگر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ Security arrangements in srinagaar

صدر جمہوریہ ہند کی سرینگر میں آمد
صدر جمہوریہ ہند کی سرینگر میں آمد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 12:36 PM IST

Updated : Oct 11, 2023, 12:56 PM IST

صدر جمہوریہ ہند کی سرینگر میں آمد

سرینگر: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو آج جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر پہنچی ہیں جہاں وہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ سرینگر ایئر پورٹ پر صدر جمہوریہ کا جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس دوران ان کے ہمراہ کئی رہنما و اعلی عہدیدار موجود تھے۔ صدر مرمو کی آمد کے ساتھ انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

صدر جمہوریہ ہند کی سرینگر میں آمد
صدر جمہوریہ ہند کی سرینگر میں آمد

صدر مرمو سرینگر میں کشمیر یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کے لئے پہنچ چکی ہے جہاں کشمیر یونیورسٹی کے عہدیادروں اور طلبہ نے ان کا خیر مقدم کیا۔ وہیں 12 اکتوبر کو وہ جموں صوبے میں ماتا ویشنو دیوی کے مندر بھی جائے گی۔ صدر مرمو کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوج کی 15 کارپس کے ہیڈ کوارٹر بادام باغ کنٹونمنٹ لے جایا جائے گا۔ وہاں وہ وار میموریل پر گل باری کرے گی۔ اس کے بعد وہ کشمیر یونیورسٹی کے لیے روانہ ہو جائے گی۔ یونیورسٹی کی 20 کانووکیشن میں وہ بطور مہمان خصوصی شرکت کرے گی۔ کشمیر یونیورسٹی کے اس کانووکیشن میں 400 طلبہ کو تہنیت پیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: صدر ہند کے دورے کے پیش نظر سرینگر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

کانووکیشن کے بعد وہ راج بھون میں مقامی قبائلی گروپوں کے ارکان اور سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین سے بات چیت کرنے کے علاوہ وہاں ان کے اعزاز میں منعقد ہونے والے ایک شہری استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گی۔ صدر جمہوریہ ہند کا شام کو جھیل ڈل کا دورہ کرنے کا بھی امکان ہے۔

Last Updated : Oct 11, 2023, 12:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details