اردو

urdu

پانچ اگست کی پہلی برسی پر تقاریب کے لیے تیاریاں تیز

By

Published : Jul 30, 2020, 10:17 PM IST

Updated : Jul 30, 2020, 10:40 PM IST

دفعہ 370 کی پہلی برسی کے موقعے پر جموں و کشمیر انتظامیہ نے ملک بھر سے مختلف میڈیا کے نمائندوں کو خاص دورے کے لئے مدعو کیا گیا ہے، جس کے لئے تیاریاں زوروں پر ہیں۔

گورنر جی سی مرمو
گورنر جی سی مرمو

اس ضمن میں انتظامیہ نے پانچ سنیئر افسران کو نوڈل افسران تعینات کیا ہے جو میڈیا کے دورے کے انتظامات منعقد کریں گے۔

ان افسران میں روہت کنسل، دھیرج گپتا، ایم راجو، سرمد حفیظ اور سید عابد رشید شامل ہیں-

یہ بھی پڑھیں:'تہواروں کے دوران لاک ڈاؤن کے ضوابط پر عمل کریں'


ان افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ یہ دورے پر آنے والے میڈیا کے نمائندوں کو ضروری اطلاعات، پریس بریفنگ اور دیگر ضروری مواد دستیاب رکھنے کے لیے کوشاں رہے گے اور ضلعی ترقیاتی کمشنرون کے ساتھ مل کر میڈیا کے لیے فئلیڈ وزٹ کا انعقاد کریں گے۔

اس دورے سے متعلق دوسرے حکمنامے میں جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری بی وی آر سبھرمنیم نے کہا ہے کہ '10 اگست کو ایک اہم تقریب منعقد کی جا رہی ہے جس کے لیے پرنسپل سیکرٹری محکمہ اطلاعات روہت کنسل اور دیہی ترقی کے سیکرٹری کو ذمہداری دی گئی ہے۔

حکمنامے میں تمام فانینشل کمشنر اور پرنسپل سیکرٹریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ 8 اگست سے 11 اگست تک سرینگر میں حاضر رہیں گے-

قابل ذکر ہے کہ پانچ اگست کو دفعہ 370 کی منسوخی کی پہلی برسی ہے اور بی جے پی سرکار نے اس روز جموں و کشمیر مختلف تقاریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا یے جس کے اس دفعہ کو ہٹانے کے فوائد کے متعلق جانکاری دی جائے گی-

بی جے پی نے دفعہ 370 کی منسوخی کی وجہ بتا کر کہا تھا کہ یہ جموں و کشمیر کی ترقی اور تعمیر میں بڑا رخنہ تھا اور اس کے ہٹانے سے جموں و کشمیر میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا-

تاہم جموں و کشمیر میں عام رائے ہے کہ گزشتہ برس پانچ اگست سے کشمیر میں ناسازگار صورتحال پیدا ہوئی ہے جس سے نہ کوئی تعمیر یا نہ کوئی ترقی ہوئی ہے، لیکن اقتصادی حالات مزید بگڑ گئے ہیں۔

Last Updated : Jul 30, 2020, 10:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details