لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے جمعے کو ایس کے آئی سی سی میں 3 اپریل سے شروع ہونے والے گل لالہ فیسٹول کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ میں ٹیولپ فیسٹول کے احسن انعقاد کے لئے رکھے گئے منصوبوں اور ٹریفک منصوبہ، کووڈ پروٹوکال مینجمنٹ، گاڑیوں کی پارکنگ، علاقہ کی روشنی، فائر اینڈ ایمرجنسی، طبی اور پینے کے پانی کی سہولیات، صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کی فراہمی وغیرہ شامل ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ٹیولپ فیسٹول کی مرکزی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔ یہ تقریب شام 3 بجے سے رات کے 8 بجے تک جاری رہے گی۔ بعد میں لیفٹیننٹ گورنر آرنیمنٹل چیری تھیم گارڈن (ایس اے کے یو آر اے) کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
میٹنگ میں صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے، کمشنر سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ، کمشنر سیکرٹری پھولبانی شیخ فیاض احمد، ڈپٹی کمشنر سری نگر اعجاز اسد، ناظم سیاحت جی این ایتو، کمشنر ایس ایم سی، سپرانٹنڈنٹ آف پولیس، ٹریفک اور دیگر لائن محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
دوران میٹنگ مشیر موصوف نے تمام متعلقہ افسران پر زور دیا کہ میلہ کو ایک شاندار تقریب بنانے کے لئے ہم آہنگی اور تعاون سے کام کریں۔
انہوں نے کہا 'ٹیولپ فیسٹول اپنی نوعیت کا پہلا میلہ ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ موسم بہار کے آغاز کے ساتھ ہی سیاحت کے شعبے میں اس کے دوررس نتائج ثابت ہوں گے'۔
صوبائی کمشنر نے مشیر موصوف کو جانکاری دی کہ ملک اور بیرون ملک سیاحوں کی بڑی تعداد کو راغب کرنے کے لئے گل لالہ فیسٹول کو وسیع پیمانے پر تشہیر کی گئی ہے۔ مشیر موصوف نے ڈائریکٹر ہینڈکرافٹس اینڈ ہینڈ لومز کو ہدایت دی کہ وہ دستکاری اور ہینڈلوم مصنوعات کے اسٹال لگائیں۔ جس میں میلے میں اضافی خصوصیت حاصل ہوگی۔
مشیر نے جے کے ٹی ڈی سی کو ہدایت دی کہ وہ جموں و کشمیر کے مشہور پکوانوں اور ضافیتوں کی نمائش کریں۔ اس کے علاوہ ہدایت دی کہ وہ احتیاط سے منصوبہ بندی کریں تاکہ سیاحوں کو میلے کے دوران کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔