سرینگر:کشمیر پاؤر ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ کے چیف انجینئر جاوید یوسف ڈار نے منگل کے روز کہا کہ کشمیر میں موسمی حالات میں بہتری کے بعد بجلی کٹوتی میں 50 فیصد کمی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی بجلی کے نئے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں موسم میں بہتری کے بعد میٹر والے اور غیر میٹر والے علاقوں میں بجلی کٹوتی میں 50 فیصد کمی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بغیر میٹر والے علاقوں میں موسم سرما کے دوران اعلان کردہ آٹھ گھنٹے بجلی کٹوتی کے مقابلے میں اب صرف چار گھنٹے کی کٹوتی کی جا رہی ہے جبکہ میٹر والے علاقوں میں صرف دو گھنٹے بجلی کی کٹوتی ہوتی ہے۔چیف انجینئر نے مزید کہا کہ موسم کی صورتحال بہتر ہونے پر بجلی کا نیا شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔