وزیر اعظم نریندر مودی 24 جون کو جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے 14 اہم رہنماؤں سے سیاسی صورتحال کو بحال کرنے کے لیے دہلی میں گفتگو کریں گے۔
اس گفتگو کی تیاریاں کرنے میں گزشتہ دو ہفتوں سے وادی کشمیر میں متعدد سیاسی سرگرمیاں دیکھی گئیں جس میں نیشنل کانفرنس اور پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن نے ملاقاتیں کیں۔
آج صبح پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں شرکت کرنے پر پولیٹکل افئیرز کمیٹی کی اعلی سطحی میٹنگ کا اجلاس بلایا جس میں بیشتر لیڈران نے ورچیول موڈ کے ذریعے حصہ لیا۔
پی ڈی پی صدر نے اس میٹنگ میں شرکت کرنے پر تذبذب برقرار رکھا چونکہ پی ڈی پی ترجمان سہیل بخاری نے کہا کہ کمیٹی نے پارٹی صدر کو میٹنگ میں شرکت کرنے کے اختیارات دیے اور وہیں اس کا فیصلہ کرے گی-
ان کا مزید کہنا تھا کہ منگل کو اس معاملے پر پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کی میٹنگ منعقد ہوگی جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ طے پائی گئی میٹنگ میں شرکت کرنے پر مزید گفتگو ہوگی۔