اردو

urdu

ETV Bharat / state

شہید پولیس مارٹیئرز کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر - کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج ڈی جی پی جموں و کشمیر نے 'شہید پولیس مارٹیئرز کرکٹ ٹورنامنٹ' کے فائنل میچ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

Cricket Tournament Concluded today
شہید پولیس مارٹیئرز کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

By

Published : Oct 22, 2020, 9:10 PM IST

اس ٹورنامنٹ کا افتتاح بھی ڈی جی پی نے کیا تھا جس میں ضلع بڈگام کی کل 18 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ آج کھیلے گئے فائنل میچ میں بڈگام قصبے کی مقامی فورس ٹیم نے اس ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کیا۔

شہید پولیس مارٹیئرز کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

ڈی جی پی نے میڈیا سے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کو منعقد کرانے کا مقصد تھا کہ نوجوانوں میں کووڈ-19 وبا کے سبب جو ذہنی مرض لاحق ہوا ہے اسے دور کرنا اور امن و امان کو فروغ دینا ہے۔

شہید پولیس مارٹیئرز کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

ایک سوال کے جواب میں ڈی جی پی نے مبینہ طورپر پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ' وہ اپنے لوگوں کی مدد سے کشمیری نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں جس سے وہ غلط راستہ اختیار کرتے ہیں'۔

شہید پولیس مارٹیئرز کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

انہوں نے کہاکہ' ہماری کوشش یہی ہے کہ ان کو واپس صحیح راستے پر لایا جائے جیسا کہ آپ نے دیکھا کہ حال ہی میں بڈگام میں ایک شخص نے خودسپردگی کی، وہیں شوپیان میں کئی افراد نے خود کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کیا'۔

انہوں نے مزید کہاکہ' آگے بھی ہماری یہی کوشش جاری رہے گی تاکہ' ان بھٹکے نوجوانوں کو اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ پھر سے عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع ملے'۔

مزید پڑھیں:

'نئی نسل کو 22 اکتوبر کی حقیقت سے روبرو کرانا لازمی'


بعد میں ڈی جی پی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور ان سے براہ راست بات چیت کی اور ان کو شاباشی دی، اس موقع پر ایس پی بڈگام، ڈی سی بڈگام، ایس ایچ او بڈگام کے علاوہ دیگر سول و پولیس کے افسران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details