اردو

urdu

ETV Bharat / state

Stabbing case In Srinagar جواہرنگر میں نوجوان پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کرنے کی پاداش میں دو ملزمان گرفتار، پولیس

جموں و کشیر پولیس بے سنیچر کی شام جواہرنگر سرینگر میں ایک نوجوان پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کرنے کی پادائش میں دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

police-arrested-two-suspects-for-attacking-a-youth-with-a-sharp-weapon-in-jawahar-nagar-srinagar
جواہرنگر میں نوجوان پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کرنے کی پاداش میں دو ملزمان گرفتار، پولیس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2023, 3:52 PM IST

سرینگر:جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے جواہرنگر علاقے میں سنیچر کی شام نوجوان پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کرنے کی پاداش میں پولیس نے دو ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ راج باغ پولیس تھانہ میں درج ایف آئی آر زیر نمبر 45 کے سلسلے میں پولیس نے دو ملزمان عمر فیاض شیخ ولد فیاض احمد ساکن اخراج پورہ اور عمران مشتاق وانی ولد مشتاق احمد وانی ساکن جواہرنگر سرینگر کو حراست میں لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سنیچر کی شام جواہرنگر میں نوجوان پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کرنے کی پادائش میں دونوں کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ۔بتادیں کہ سنیچر کی شام جواہرنگر سرینگر میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک نوجوان پر نامعلوم افراد نے چاقو سے وار کرکے اس کو شدید طور پر زخمی کردیا تھا۔آس پاس موجود لوگوں نے زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا جہاں پر اس کا علاج ومعالجہ چل رہا ہے۔

مزید پڑھیں:Stabbing cases in Kashmir کشمیر میں چاقو زنی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ


وادی کشمیر میں چاقو اور دوسرے تیز دھار والے ہتھیاروں سے حملہ کرنے کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اگرچہ ضلعی انتظامیہ نے چاقو کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی ہے، تاہم اس کے باوجود بھی چھرا زنی کے واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details