اردو

urdu

ETV Bharat / state

پی ایم مودی نے گلمرگ میں ہونے والے کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کا افتتاح کیا

'کھیلو انڈیا' سرمائی کھیلوں کا دوسرا ایڈیشن عالمی شہرت یافتہ سکی ریسورٹ گلمرگ میں آج سے شروع ہو گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس میگا ایونٹ کا آن لائن افتتاح کیا۔

Gulmarg: Khelo India 2021 starts from today
پی ایم مودی گلمرگ میں ہونے والے کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کا افتتاح کیا

By

Published : Feb 26, 2021, 7:58 AM IST

Updated : Feb 26, 2021, 1:11 PM IST

'کھیلو انڈیا' سرمائی کھیلوں کے دوسرے ایڈیشن کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نےعالمی شہرت یافتہ سکی ریسورٹ گلمرگ میں ہونے والے کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کا آن لائن افتتاح کیا۔

ویڈیو

اس سے قبل جمعرات کے روز جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیرِ کھیل کیرن رِجیجو نے مشعل روشن کر کے پروگرام کی شروعات کا اعلان کیا۔ اس تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا ، "جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے ان کھیلوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا ، "وبائی مرض کو کافی حد تک قابو میں کر لیا گیا ہے۔ میں جموں و کشمیر کے عوام کی طرف سے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کو قابو کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے۔"

کھیلو انڈیا 2021 کا آغاز

وہیں، ڈویژنل کمشنر (کشمیر) نے اعتراف کیا کہ وبائی بیماری کا خطرہ اب بھی موجود ہے اور عوام کو محتاط رہنا چاہئے۔

انہوں نے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا، "انتظامیہ ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ سرینگر ہوائی اڈے اور جموں ریلوے اسٹیشنز پر بھی ٹیسٹ کرایا جارہا ہے۔ بغیر ٹیسٹ کے خطے میں کسی بھی مسافر کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔"

کھیلو انڈیا 2021 کا آغاز

کھیلو انڈیا سرمائی کھیل 2021 کا انعقاد جموں و کشمیر اسٹیٹ اسپورٹس کونسل کے ذریعہ کھیلو انڈیا کے اشتراک سے کیا گیا ہے اور ای ٹی وی بھارت کھیلوں کا میڈیا پارٹنر ہے۔ ان کھیلوں میں جموں و کشمیر ، لداخ ، کرناٹک ، بہار ، دہلی ، ہریانہ ، اتراکھنڈ ، پنجاب ، بہار ، تمل ناڈو ، تلنگانہ ، چنڈی گڑھ ، لکشدویپ ، مدھیہ پردیش ، آندھرا پردیش ، اوڈیشہ ، اتر پردیش ، مہاراشٹرا، ہماچل پردیش اور راجستھان کے 603 ایتھلیٹوں نے شرکت کر رہے ہیں۔

کھیلو انڈیا 2021 کا آغاز
Last Updated : Feb 26, 2021, 1:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details