نریندر مودی نے کہا کہ 'جموں و کشمیر کی تقسیم اور دیگر معاملات کے بارے میں حکومت کے فیصلوں کو عوام نے صحیح ٹھہرایا ہے۔'
'جموں و کشمیر کے عوام کا فیصلہ صحیح' - انتخابات میں 98 فیصد پولنگ
وزیراعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر، لیہہ اور لداخ میں ہوئے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل(بی ڈی سی) انتخابات میں 98 فیصد پولنگ کو تاریخی قرار دیا۔
بشکریہ ٹویٹر
وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ سیریز میں ریاست کے بارے میں کیے گئے فیصلوں کے لیے پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے بھارتی پارلیمنٹ کا فیصلوں کے لیے شکریہ ادا کیا، نوجوان اور سرگرم نمائندے جموں و کشمیر کے تمام علاقوں کے لوگوں کے مستقبل کو نئی شکل دیں گے۔