اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کھیلو انڈیا میں معذور کھلاڑیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں؟' - handicapped

جہاں وادی کشمیر کے صحت افزا مقام گلمرگ میں سرکار ’کھیلو انڈیا‘ کے تحت سرمائی کھیلوں کا بڑے پیمانے پر انعقاد کر رہی ہے، وہیں کھیل کود میں دلچسپی رکھنے والے مقامی معذور افراد نے سرکار پر سوتیلی ماں جیسا سلوک برتنے کا الزام عائد کیا ہے۔

'کھیلو انڈیا میں معذور کھلاڑیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں؟'
'کھیلو انڈیا میں معذور کھلاڑیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں؟'

By

Published : Mar 9, 2020, 12:40 PM IST

سرینگر میں معزور افراد کیلئے ایک این جی او کی جانب سے کھیل کود کا اہتمام کیا گیا تھا جس دوران انہوں نے کئی کھیلوں میں حصہ لیا اور اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا۔

'کھیلو انڈیا میں معذور کھلاڑیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں؟'

مخصوص افراد میں بچے، نوجوان اور لڑکیاں بھی شامل تھیں جس دوران انہوں نے کیرم، چیس اور بیڈ منٹن جیسے کھیل کھیلے۔

معزور افراد نے بتایا کہ انہیں کافی اچھا لگا کہ کسی این جی او نے انکے لیے کھیل کود کی تقرب کا اہتمام کیا جس دوران انہیں اپنے ہنر دکھانے کا موقع ملا۔

تاہم انہوں نے سرکار سے شکایت کی کہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس محکمہ انکے لیے نہ ٹورنامنٹ منعقد کرتا ہے نہ کھیل کود میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اگر سرکار انکے لیے اسپورٹز تقاریب کا اہتمام کرتی تو انہیں بھی اپنے ہنر کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملتا اور یہ احساس ہوتا کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں معزور افراد کی تعداد سرکار کے مطابق تین لاکھ سے زائد ہیں۔ اگرچہ سرکار دعویٰ کر رہی ہے کہ معذور افراد کی بہبودی کے لیے کئی اسکیمیں عمل میں لائی ہے تاہم زمینی سطح پر وہ دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں'۔

معذور کھلاڑی نے کہا کہ ہمیں اگر سرکار اگر بھول گئی ہیں لیکن سماجی سطح پر چند ایسے اشخاص ہیں جو معذور افراد کی بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details