اردو

urdu

ETV Bharat / state

KU to issue Modalities for Reopening of Campuses from 1st March: کشمیر یونیورسٹی میں یکم مارچ سے تدریسی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہوگا

کشمیر یونیورسٹی میں 28 فروری تک سرمائی تعطیلات کی وجہ سے تدریسی سرگرمیاں بند رہیں گی، جبکہ یکم مارچ سے باضباطہ طور فزیکل کلاسز شروع Physical Classes to Start in KU from 1st Marchہونے کے امکانات ہیں۔

کشمیر یونیورسٹی میں یکم مارچ سے تریدریسی سرگرمیاں شروع ہونگی
کشمیر یونیورسٹی میں یکم مارچ سے تریدریسی سرگرمیاں شروع ہونگی

By

Published : Feb 15, 2022, 1:44 PM IST

کشمیر یونیورسٹی میں یکم مارچ سے آف لائن (فزیکل) تعلیمی و تدریسی سرگرمیاں شروع ہو رہی ہیںPhysical Classes to Start in KU from 1st March، اس حوالے سے کشمیر یونیورسٹی کے کیمپس کو دوبارہ کھولنے کے طریقہ کار کو بھی وضع کیا جائے گا۔

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں فیصلہ وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد کی زیر صدارت ایک اعلی سطح کی میٹنگ میں کیا گیا، جس میں جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے پیر کو تعلیمی اداروں کے سربراہان کے ساتھ بات چیت کی۔

جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے فزیکل درس و تدریس کے لیے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں تازہ رہنما خطوط جاری کرنے کے ایک دن بعد مکمل غور و خوض کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹی یکم مارچ سے کیمپسز کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں طلبا اور فیکلٹی کے لیے تمام رہنما خطوط کو فوری طور پر وضع کرے گی۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی میں اس وقت سرمائی تعطیلات کی وجہ سے تدریسی سرگرمیاں بند ہیں اور یہ تعطیلات 28 فروری کو ختم ہو رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details