پی ایچ ڈی اسکالروں کا کہنا تھا کہ ایک سال پہلے اسسٹنٹ اسامیوں کے لیے دیے گئے امتحان کو دوربارہ دینے کے لیے سرکار کی طرف سے اعلان کیا گیا اسی فیصلے کے خلاف احتجاج ہے۔
پی ایچ ڈی اسکالروں کا سرینگر میں احتجاج
مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کی دار الحکومت سرینگر کے پریس کالونی میں پی ایچ ڈی اسکالروں نے سرکار کے خلاف خاموش احتجاج کیا۔
پی ایچ ڈی اسکالروں کا سرینگر میں احتجاج
اس دوران ڈاکٹر شازیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہم نے ایک سال محنت کی ہے جس کو سرکار ضائع کرنے پر تلی ہے جبکہ نتائج سامنے لانے کے بجائے ہمیں دوبارہ امتحان دینے کو کہا جاتا ہے جو سراسر نا انصافی ہے، ہم اس کو قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دوبارہ امتحان دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ اس دوران انہوں نے انتظامیہ سے لیے گیے امتحان کی نتائج نکالنے کی اپیل کی۔