محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں وقفے وقفے سے برف و باراں کا سلسلہ جاری ہے اور وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب 5.5 سینٹی میٹر اور 4.5 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے۔ Snowfall and rains in kashmir
ادھر متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق جموں وکشمیر میں 9 فروری تک موسم کی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی کے میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری متوقع ہے۔ MET on weather in kashmir
گرمائی دارلحکومت سری نگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے0.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔weather in srinagar
سری نگر میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5.5 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی7.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ weather in Gulmarg
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.5 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔