اردو

urdu

ETV Bharat / state

پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن ملک مخالف نہیں، بھاجپا مخالف ہے

آج منعقد ہونے والی اس اہم میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ پیپلز الائنس کے چیئرمین و صدر ہوں گے جبکہ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نائب صدر کے بطور اپنی خدمات انجام دیں گی۔

پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلیریشن ملک مخالف نہیں، بھاجپا مخالف ہے
پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلیریشن ملک مخالف نہیں، بھاجپا مخالف ہے

By

Published : Oct 24, 2020, 5:35 PM IST

Updated : Oct 24, 2020, 7:37 PM IST

پیلپز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن کی آج سرینگر میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ یہ میٹنگ سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں جموں و کشمیر کی سبھی اہم سیاسی جماعتوں کے اعلی رہنماؤں نے شرکت کی۔

میٹنگ کے بعد سابق وزیراعلیٰ و موجودہ رکن پارلیمان فاروق عبداللہ نے میڈیا سے خطاب میں کہا کہ 'ملک بھر میں جموں و کشمیر کے سیاست دانوں کے خلاف غلط بیان بازیاں کی جارہی ہیں۔ اور ہمارے الائنس کو ملک مخالف قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن ملک مخالف نہیں ہے بلکہ بھاجپا مخالف ہے'۔

پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن ملک مخالف نہیں، بھاجپا مخالف ہے

انہوں نے کہا بی جے پی نے ملک کے نظام کو درہم برہم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اور سماجی تانے بانے کو زک پہنچایا ہے۔

فاروق عبداللہ نے کہا بی جے پی کی مذہبی تفریق پر منبی سیاست کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جموں اور لداخ کے لوگوں کو بھی ان کے جائز حقوق ملنے چاہئے۔

اس میٹنگ کے اہم نکات

  • نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن کے چیئرمین و صدر ہوں گے۔
  • سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نائب صدر ہوں گی۔
  • سی پی آئی ایم کے ریاستی سیکریٹری محمد یوسف تاریگامی کنوینر ہوں گے جبکہ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد لون ترجمان مقرر کئے گئے ہیں۔
  • سجاد لون نے پریس کانفرنس میں کہا ایک ماہ کے اندر ایک ریسرچ پیپر تیار کیا جائے گا جس میں تمام الزامات کا جواب دیا جائے گا جو یہاں کی مقامی سیاسی جماعتوں پر لگائے جا رہے ہیں۔
  • انہوں نے کہا جموں و کشمیر کو پورے بھارت میں بدنام کیا جا رہا ہے۔
  • دوسری میٹنگ جموں میں منعقد کی جائے گی۔ 17 نومبر کو سرینگر میں ایک اور میٹنگ ہوگی جس میں آگے کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔
  • پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن کا نشان سابق نشان (جموں و کشمیر کا پرچم) ہی رہے گا۔

واضح پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن کی مٹینگ میں کانگریس کے بغیر سبھی دستخط کنندگان نے شرکت کی۔ جس میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، نائب صدر عمر عبداللہ، این سی کے سینئر رہنما جسٹس حسنین مسعودی، جموں کے صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا، پی ڈی پی صدر محبوبہ، سی پی آئی ایم کے ریاستی سیکریٹری محمد یوسف تریگامی، عوامی نیشنل کانفرنس کے سینئر نائب صدر مظفر حسین شاہ، پیپلز مومنٹ کے صدر جاوید مصطفیٰ میر اور پیپلز کانفرنسں کے چئیرمین سجاد غنی لون شامل ہیں۔

Last Updated : Oct 24, 2020, 7:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details