اردو

urdu

ETV Bharat / state

Farooq Abdullah Slams BJP کشمیر ی عوام کو غلام بنایا جارہا ہے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ - شیخ محمد عبداللہ یوم پیدائش

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ' یہاں کے دفاتر میں بڑے بڑے عہدوں پر باہر کے لوگوں تعینات ہیں۔ان کا واحد مقصد یہ ہے کہ یہاں کے عوام کو غلام بنایا جائے اورغلامی کی طرف دھکیل دیا جائے'۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب یہاں غلامی کا جنازہ اٹھایا جائے گا۔Farooq Abdullah Slams BJP

فاروق عبداللہ
farooq abdullah

By

Published : Dec 5, 2022, 9:48 PM IST

Updated : Dec 6, 2022, 1:39 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ' اگر مرکزی حکومت یہاں کی عوام کا دل جیتنا چاہتی ہے تو یہاں کے لوگوں کے ساتھ انصاف کرو، اس ریاست کے ساتھ انصاف کرو جموں و کشمیر اور لداخ کے ساتھ انصاف کرو۔' انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں نے بہت سارے مصیبتیں اٹھائیں ہیں اس کے باوجود یہاں کے لوگوں نے ان مصیبتوں کا مقابلہ کیا۔

news

انہوں نے سوالہ انداز میں کہا کہ 'کون تھا جب یہاں 1996 میں الکیشن منعقد ہوئے اور کہاں تھے یہ پھول والے۔میں اس وقت اکیلا کھڑا ہوا کیونکہ میں یہاں کی عوام کو برباد نہ ہونے چاہتا۔'Assembly Election IN jk

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو سمجھا جاتا تھا کہ یہ صرف کشمیر کے مسلمانوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ لیکن آج جموں کے لوگ بھی سمجھنے لگے کہ دفعہ 370 اور 35 اے ان کے لیے سب سے بہترین چیز تھی۔جموں کے لوگوں کو سمجھ آیا کہ ان کے بچوں کو آج نوکریاں نہیں مل رہی ہے۔ یہاں کے دفاتر میں بڑے بڑے پوسٹوں پر باہر کے لوگ ہیں۔انہوں نے سوالہ انداز میں کہا کہ کیا یہاں لوگ اتنے بےکار ہیں، پڑھے لکھے نہیں ہے اس کے قابل نہیں ہے کہ بڑے بڑے پوسٹوں کے لیے اپنے خدمات انجام دے۔ ان کا واحد مقصد یہ ہے کہ یہاں کی عوام کو غلام بنایا جائے اور غلامی کی طرف دھکیل دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ غلامی نہیں رہے گی اور وہ دن ضرور آئیں گا جن یہاں کہ غلامی کا جنازہ اٹھایا جایے گا۔Farooq Abdullah On Article 370

این سی کے صدر نے کہا کہ یہاں کی انتظامیہ اپ کو طرح طرح کی مصیبتوں میں ڈالتے ہیں۔ کئی طریقوں سے آپ کو تنگ کیا جاتا ہے،کئی کیسوں میں پھسایا جاتا ہے، پولیس تھانوں میں بھلایا جاتا ہے۔ ظلم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ' میں ان سے کہہ رہا کہ بند کرو یہ ظلم کہی ایسا نہ ہو کہ ایسا زلزلہ آجائے کہ آپ اس زلزلہ کو داشت نہیں کر سکے گے'۔

مزید پڑھیں:Omar Abdullah Slams BJP دفعہ 370 کی بحالی کیلئے این سی پرامن طریقے سے لڑائی لڑے گے، عمر عبداللہ

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا این سی بڑی غلطی ہوئی کہ جموں و کشمیر پنچایت الیکشنوں میں بائیکاٹ کر کے الیکشن میں حصہ نہ لیا۔انہوں نے کہا آج سے کسی بھی الیکشن میں این سی بائیکاٹ نہیں کرے گی بلکہ ان الیکشنوں میں جیت حاصل کریں گے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ عمر عبداللہ نے حال ہی میں الیکشن نہ لڑنے کی بات کہہی تھی اور میں آج بحثیت پارٹی صدر عمر عبداللہ سے الیکشن لڑنے کی صلاح دیتا ہوں۔Farooq Abdullah on jk Panchayat Elections

انہوں نے کہا کہ این سی نے آج 6 ریزلویشن پاس کیے ہیں اور ان ریزلویشن میں جموں و کشمیر کی خودمختاری بھی شامل ہے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا' جموں و کشمیر انتظامیہ نے شیخ محمد عبداللہ کی یوم پیدائش پر سرکاری تعطیل کو منسوخ کیا ہے۔ اور وہ دن ضرور آئے گا جب یہاں کی عوام اس دن کو پھر سے پورے سرکاری طور پر منائے گئے۔'

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو دوبارہ اپنی تنظیم نیشنل کانفرنس کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ فاروق عبداللہ کے مقابلے میں کوئی دوسرا امیدوار نہیں تھا اس لیے وہ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ یہ انتخاب سرینگر میں پارٹی کے بانی شیخ عبداللہ کے 117ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کے مزار واقع حضرت بل میں ہوا۔ اس تقریب میں پارٹی کے سینئر لیڈران اور ارکان نے شرکت کی اور نئے صدر کو منتخب کیا۔ قابل ذکر ہے کہ 88 برس کے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گزشتہ ہفتے صدر کے عہدے سے اسعفتی دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ صدر انتخاب کے لئے کھڑے نہیں ہوں گے۔Farooq Abdullah Elected Party President

Last Updated : Dec 6, 2022, 1:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details