انہوں نے کہا کہ ہم خود یہاں صفائی کرتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ ہمیں یہاں کورنٹائن کے لئے نہیں بلکہ صفائی کرنے کے لئے لایا گیا ہے۔
مذکورہ کورنٹائن سینٹر میں رکھے گئے لوگوں کے ایک گروپ نے فون پر یو این آئی ارود کو بتایا: ’ہم یہاں مصیبت میں ہیں، کھانا اچھا تو ملتا ہے لیکن یہاں صفائی کا کوئی انتظام ہی نہیں ہے۔ ہم یہاں خود ہی صفائی کرتے ہیں جس کے لئے ہم نے اپنے گھروں سے ہی چیزیں لائی ہیں‘۔
ایک شخص نے بتایا کہ جس ہال میں ہم کو رکھا گیا ہے اس کی ہم خود ہی صفائی کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا: ’جس ہال میں ہمیں رکھا گیا ہے ہم اس کی خود ہی صفائی کرتے ہیں۔ ہمیں سمجھ میں ہی نہیں آتا ہے کہ ہمیں یہاں کورنٹائن کیا گیا ہے یا صفائی کرنے کے لئے لایا گیا ہے‘۔