اردو

urdu

ETV Bharat / state

G20 Summit In Kashmir کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ، یہاں کے لوگوں نے ہڑتالی کلچر کو مسترد کیا،مرکزی وزیر مملکت - ٹورازم ورکنگ گروپ میٹنگ کشمیر میں منعقد

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ایک ایک وقت تھا جب پاکستان سے ہڑتال کی کال دی جاتی تھی اور سرینگر میں لوگ بند مناتے تھے۔ تاہم جموں و کشمیر کے لوگوں کی ذہنیت اب بدل گئی ہے کیونکہ وہ اب اس طرح کی ہڑتال کی کالوں پر کوئی توجہ نہیں دیتے ہیں۔

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ
مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ

By

Published : May 22, 2023, 9:28 PM IST

کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ، یہاں کے لوگوں نے ہڑتالی کلچر کو مسترد کیا،مرکزی وزیر مملکت

سرینگر: وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے منگل کے روز کہا کہ کشمیر میں ہڑتال اب قصہ پارینہ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب اس طرح کے پروگرام منعقد ہوا کرتے تھے تو ہمسایہ ملک کی جانب سے ہڑتال کی کال دی جاتی تھی لیکن آج کشمیر کی صورتحال اس کے برعکس ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے تین دہائیوں کی نامساعد حالات کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے ایس کے آئی سی سی میں جی ٹوئنٹی اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا۔

انہوں نے کہا کہ سرینگر میں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ماضی میں یہاں پر اس طرح کا کوئی پروگرام منعقد نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک پر کشش جگہ ہے اور یہاں کےقدرتی نظارے لوگوں کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں فلم انڈسٹری کے لئے کافی مواقعے دستیاب ہیں لہذا اس سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

مرکزی وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ جب کشمیر میں اس طرح کے پروگرام منعقد ہوا کرتے تھے تو اسلام آباد کی جانب سے ہڑتال کی کال دی جاتی تاہم آج ایسا نہیں ہے بلکہ یہاں کے لوگوں نے اس کلچر کو پوری طرح سے مسترد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہڑتال اب قصہ پارینہ بن گیا ہے اور لوگ بھی اب یہاں پر پر امن طورپر اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:G20 Summit First Day concludes کشمیر میں جی ٹوئنٹی سمٹ کا پہلا روز پرامن طریقے سے اختتام پزیر

انہوں نے مزید بتایا کہ نامساعد حالات کی وجہ سے کشمیر کے لوگوں کو کافی مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے مزید بتایا کہ تین دہائیوں کے نامساعد حالات کی وجہ سے کشمیر کو کافی نقصان اٹھانا پڑا تاہم آج حالات بدل چکے ہیں، موجودہ وزیراعظم کی سربراہی میں جموں وکشمیر کافی آگے بڑھ چکاہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو اپنے بچوں کی مستقبل کی فکر کرنی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details