اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: پی ڈی پی رہنماؤں کا احتجاج - چند کارکنوں کو حراست میں لیا

ایک سال کے طویل عرصے کے بعد جمعرات کو پی ڈی پی کے کارکنوں نے سرینگر میں سیاسی قیدیوں کی رہائی اور وادی کشمیر میں سیاسی سرگرمیوں کو پر امن طریقے سے کرنے کے لئے احتجاج کیا۔

پی ڈی پی رہنماؤں کا احتجاج
پی ڈی پی رہنماؤں کا احتجاج

By

Published : Aug 27, 2020, 4:34 PM IST

سرینگر میں پی ڈی پی کے صدر دفتر کے باہر پی ڈی پی کے رہنما رؤف بھٹ کی قیادت میں کارکنوں نے احتجاج کیا اور ایک چھوٹی ریلی نکالنے کی کوشش کی۔ تاہم مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ان کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے رؤف بھٹ سمیت چند کارکنوں کو حراست میں لیا اور احتجاجی کارکنوں کو منتشر کیا۔

پی ڈی پی رہنماؤں کا احتجاج

گرفتار ہونے سے قبل رؤف بھٹ نے کہا کہ حکومت کو تمام سیاسی قیدیوں اور دیگر نوجوانوں کو رہا کرنا چاہیے۔ وادی کشمیر میں بغیر کسی قدغن کے سیاسی سرگرمیاں کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ترقی کے لیے ٹھوس ویژن کی ضرورت ہے'


قابل ذکر ہےکہ گزشتہ برس پانچ اگست کے بعد وادی کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں جمود کا شکار ہے کیوں دفعہ 370 کی منسوخی سے ایک روز قبل انتظامیہ نے سیاسی لیڈران کو گرفتار کرکے انہیں نظر بند یا پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت قید کیا تھا، جن میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی آج بھی اپنی گپکار رہائش گاہ میں بدستور پی ایس اے کے تحت نظر بند ہیں۔

یہ پی ڈی پی کی جانب سے گزشتہ ایک برس میں پہلی بڑی سرگرمی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز ان کی ایک میٹنگ ہونے والی تھی تاہم ان کے مطابق انتظامیہ نے انہیں میٹینگ منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details