ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے پی ڈی پی کے نائب صدر اور سابق وزیر عبدالرحمان ویری کا کہنا ہے کہ ’’اگر کوئی رکن اقتدار کے دوران پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے تو وہ معنی رکھتا ہے، لیکن اپوزیشن میں رہ کر پارٹی چھوڑنا کوئی اچھی روایت نہیں ہے۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ محمد خلیل بندھ پی ڈی پی کیطرف سے پلوامہ حلقے سے تین بار رکن اسمبلی رہ چکے ہیں اور انہوں نے بدھ کو پی ڈی پی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔