اردو

urdu

ETV Bharat / state

پارلیمانی وفد آج سے کشمیر کے دو روزہ دورے پر - ریئل ہیرو ایوارڈ

پارلیمانی پینل اتوار کو سرینگر میں ایک تقریب کے دوران مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

پارلیمانی وفد آج سے کشمیر کے دو روزہ دورے پر
پارلیمانی وفد آج سے کشمیر کے دو روزہ دورے پر

By

Published : Mar 20, 2021, 10:49 AM IST

مختلف سیاسی جماعتوں کے رکن پارلیمان - جن میں بیشتر بی جے پی سے تعلق رکھتے ہیں۔ آج وادی کشمیر کے دو روزہ دورے پر آرہے ہیں۔

اس وفد کی قیادت لوک جن شکتی پارٹی کے صدر چراغ پاسوان کر رہے ہیں اور وفد میں کل چار رکن پارلیمان شامل ہیں جو آج دوپہر سرینگر پہنچ رہے ہیں جو سرینگر میں آج چنندہ لوگوں سے ملاقات کریں گے۔

یہ وفد دفعہ 370 کی منسوخی اور ڈی ڈی سی انتخابات کے بعد جموں و کشمیر خاص طور پر کشمیر وادی کی موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لے گا جبکہ یہ وفد مختلف وفود سے بھی ملاقات کرے گا جن میں سیاسی، سماجی اور میڈیا سے وابستہ افراد شامل ہوں گے۔

21 مارچ یعنی اتوار کو یہ وفد ایس کے آئی سی سی سرینگر میں 'ریئل ہیرو ایوارڈ' نام سے منعقد کی جانی والی ایک تقریب میں جموں و کشمیر کی سیول اور پولیس انتظامیہ میں بہترین خدمات انجام دینے والے افسران کو انعامات اور ایوارڈز سے بھی نوازیں گے۔

ذرائع کے مطابق اعزاز پانے والے افراد کی فہرست میں ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر شاہد اقبال چودھری اور پولیس انتظامیہ میں کھٹوعہ کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ شیلندر مشرا کے نام قابل ذکر ہیں۔

وہیں تعلیم کے شعبے میں اپنی عمدہ خدمات انجام دینے والے افراد میں ڈین اینڈ ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ لا اسکول یونیورسٹی آف کشمیر کے ڈاکٹر محمد ایوب ڈار کو بھی ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے۔

دوسری جانب شعبہ صحت میں بھی اپنی بہترین کارکردگی انجام دینے والوں کے ساتھ ساتھ طبی اور نیم عملے کے اُن افسران اور عملے کی تقریب میں حوصلہ افزائی کی جائے گی جنہوں نے کورونا وائرس کے دوران بے لوث طبی خدمات انجام دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details