اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: آج سے باغات اور پارکس عوام کے لیے کھلیں گی - لیفٹینٹ گورنر کے مشیر

عالمی وبا کورونا وائرس کو روکنے کے سبب عائد لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام سیاحتی مقامات اور باغات و پارکس عوام کی آمد و رفت کے لیے بند کر دی گئی تھیں۔

کشمیر: بدھ سے باغات اور پارکس عوام کے لیے کھلیں گی
کشمیر: بدھ سے باغات اور پارکس عوام کے لیے کھلیں گی

By

Published : Jul 7, 2020, 8:23 PM IST

Updated : Jul 8, 2020, 6:34 AM IST

جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں بدھ سے تمام باغات اور پارکس عوام کے لیے دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

جموں وکشمیر کے لیفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’جموں و کشمیر میں بدھ کے روز یعنی (8جولائی 2020) سے تمام باغات اور پارکس عوام کیلئے کھول دی جائیگی۔ تاہم عوام کو عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنی ہوگی۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’پارکس آنے والے افراد کو ماسک پہننے کے علاوہ سماجی فاصلے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ باغات کے دروازوں پر تھرمل سکینگ کے ساتھ ساتھ سینیٹائیزیشن بھی کی جائے گی۔‘‘

واضح رہے کہ رواں برس مارچ کے مہینے سے جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر تمام ثقافتی، مذہبی اور عوامی مجالس پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ وہیں وبا کو روکنے کے لیے باغات اور پارکس میں عوام کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

Last Updated : Jul 8, 2020, 6:34 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details