ریاست میں سرینگر دربار مو کی آمد کے بعد انتظامیہ کا بدعنوانیوں کے خلاف یہ بڑا قدم مانا جا رہا ہے۔
راج بھون سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق ’’گورنر اور انتظامیہ کو کافی عرصے سے پانچ محکموں کے خلاف شکایات موصول ہو رہی تھیں جس کے پیش نظر انتظامیہ نے آج ’’فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی‘‘ کو تشکیل دینے کا فیصلہ لیا ہے۔‘‘
کشمیر: سرکاری محکموں میں باضابطگیوں کے خلاف کمیٹی تشکیل بیان کے مطابق کمیٹیاں ایک اعلیٰ افسر کی سربراہی میں کام کریں گی جو اپنی رپورٹ 14 جون تک جمع کریں گی۔
بیان کے مطابق ’’یہ کمیٹیاں جموں و کشمیر سپورٹس کونسل اور سکل ڈیولپمنٹ محکموں میں مختلف نوکریوں کے لئے تعیناتی، سڑک بنانے کے ٹھیکے اور SWAN پروجیکٹ کی تکمیل جیسے معامالات میں ممکنہ بے قاعدگیوں کی چھان بین کریں گی۔