جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل افسر شیلندر کمار نے بتایا کہ 'ہوم ڈپارٹمنٹ نے 'سکیورٹی وجوہات' کی بناء پر الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ اعلان شدہ پنچایت انتخابات کی نوٹیفیکیشن کو خارج کیا جائے۔'
پنچایتی انتخابات ملتوی - ملتوی
مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے الیکشن کمیشن نے رواں ماہ اور مارچ میں ہونے والے پنچایتی انتخابات کو 'سکیورٹی وجوہات' کی بناء پر ملتوی کر دیا ہے۔
پنچایتی انتخابات ملتوی
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے جموں و کشمیر یوٹی کے الیکشن کمیشن نے خالی پنچایتی حلقوں کیلئے فروری اور مارچ میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا، تاہم کشمیر میں اپوزیشن جماعتوں بشمول نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی نے ان انتخابات کے فیصلے پر شدید نکتہ چینی کی تھی۔
Last Updated : Mar 1, 2020, 6:59 PM IST