اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں پنچایتی انتخابات جلد

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے خالی پنچایتی نشستوں میں انتخابات کرانے کو منظوری دی۔

Panchayat election
Panchayat election

By

Published : Sep 23, 2020, 10:49 PM IST

جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں منعقد ہونے والی انتظامی کونسل نے 13 ہزار سے زائد خالی پنچایتی نشستوں میں انتخابات منعقد کرنے کے منصوبے کو آج ہری جھنڈی دکھائی ہے۔

بدھ کو سرینگر میں سیول سیکریٹریٹ میں منوج سنہا کی صدارت میں اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس دوران دیہی ترقی محکمہ کی جانب سے پیش کیا جانے والا انتخابات کا منصوبہ منظور کیا گیا۔

کونسل نے دیہی ترقی محکمہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان انتخابات منعقد کرنے کے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کرے۔ ان انتخابات کو منعقد کرنے کا شیڈول چیف الیکشن افسر کا دفتر مرتب کرے گا۔

یاد رہے کہ جموں و کشمیر میں سنہ 2018 کے ماہ نومبر میں چیف الیکشن افسر نے پنچایتی انتخابات منعقد کئے تھے، جس دوران 4483 پنچایتی حلقوں میں 39521 سرپنچ اور پنچ وارڈز میں انتخابات کروائے گئے تھے۔

تاہم سکیورٹی خطرات کے پیش نظر 13257 وارڈز خالی رہ گئے تھے۔ خالی وارڈز میں 1089 سرپنچ نشستیں اور 12168 پنچ وارڈز شامل ہیں۔ رواں برس انتظامیہ نے ان خالی نشستوں میں انتخابات منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا لیکن سکیورٹی اور کووڈ 19 وبا کے پیش نظر انتخابات کو منسوخ کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details