ٹؤٹر پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے کورونا ٹسٹ کرایا تھا اور ان کا ٹسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وزیراعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
عمران خان نے دو روز قبل ہی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان عوام سے اپیل کی کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم کی اہلیہ بشری بی بی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئی ہیں۔
وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے وائرس سے متاثر ہونے کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر خاتون اول اور وزیراعظم پاکستان کے لیے جلد از جلد صحتیابی کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔ درجنوں رہنماؤں اور عام صارفین نے دونوں خاوند و بیوی کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کو کورونا وائرس سے جلد صحتیاب ہونے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے کورونا ٹسٹ کرایا تھا اور ان کا ٹسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وزیراعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
عمران خان نے دو روز قبل ہی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔