اردو

urdu

ETV Bharat / state

جمائما، بشریٰ اور عمران کا فرضی فلمی پوسٹرسوشل میڈیا پر چھا گیا

'تو نے کیسا جادو کیا؟' عنوان کے تحت ایک مزاحیہ فلمی پوسٹر میں جمائما گولڈ اسمتھ اور عمران خان کی تصویروں کے ساتھ بشریٰ بی بی کو جادوگرنی کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔

By

Published : Feb 18, 2020, 9:20 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:48 PM IST

جمائما، بشریٰ اور عمران کا فرضی فلمی پوسٹرسوشل میڈیا پر چھا گیا
جمائما، بشریٰ اور عمران کا فرضی فلمی پوسٹرسوشل میڈیا پر چھا گیا

اس طرح جمائما کی جانب سے اپنے سابق شوہر سے متعلق کی جانے والی ٹویٹ دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے پوسٹر پر یہ کہتے ہوئے کہ لالی ووڈ پوسٹر کسے پسند نہیں! یہ بھی لکھا ہے کہ یہ پوسٹر لاہور میں رہنے والے ایک دوست نے دیکھا تھا۔ جمائما نے پوسٹر میں لکھے درج اردو جملے کا انگریزی ترجمہ 'واٹ کائنڈ آف میجک ڈِڈ یو' بھی لکھا ہے۔

ٹویٹ کو چند گھنٹوں میں 4 ہزار بار ری ٹویٹ کیا گیا۔ اسے 22 ہزار سے زائد افراد نے لائک کیا۔ جب کہ درجنوں افراد نے ان کے ٹویٹ پر کمنٹس کیے۔ جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ’جمائما‘ کا نام ٹویٹر پر پاکستان میں سب سے بڑا ٹرینڈ بن گیا۔
جمائما کے ٹویٹ کو خوش طبع لوگوں نے جہاں پسند کیا ہے۔ وہیں کچھ لوگوں نے اس پر انتہائی نامناسب تبصرے بھی کیے ہیں۔
جمائمہ نے 1995 میں عمران خان سے شادی کی تھی 2004 میں ان میں علاحدگی ہو گئی۔

جمائما نے طلاق کے بعد بھی اپنے نام اور آخری نام کے درمیان لفظ 'خان' لکھنا بند نہیں کیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details