اردو

urdu

ETV Bharat / state

'فدائین حملہ پاکستان کے اشارے پر کیا گیا' - پاکستان کے اشارے پر

جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے اننت ناگ میں ہونے والے فدائین حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ' یہ حملہ پاکستان کے اشارے پر کیا گیا تھا اور اس کا ذمہ دار پوری طرح پاکستان ہے'۔

'پاکستان کشمیر میں امن نہیں چاہتا'

By

Published : Jun 13, 2019, 3:58 PM IST

Updated : Jun 13, 2019, 4:05 PM IST

انہوں نے کہا کہ ہلاک شدہ سی آر پی ایف جوانوں کے گھروالوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

گذشتہ روز انت ناگ میں فدائین حملہ کیا گیا جس میں 5 جوان ہلاک ہوگئے تھے۔

'پاکستان کشمیر میں امن نہیں چاہتا'

آج شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کل کے فدائین حملے کی مزاحمت کرتے ہیں۔

اس دوران گورنر نے پاکستان پر الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیر میں امن نہیں چاہتا اسی لیے وہ ایسے حملے یہاں کراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Last Updated : Jun 13, 2019, 4:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details