اردو

urdu

ETV Bharat / state

دل کا دورہ پڑنے سے پہلوان کی موت - پہلوان کی موت

جموں کے بیرونی علاقے میں ایک سالانہ کشتی مقابلہ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک پہلوان کی موت ہو گئی۔

پہلوان کی موت

By

Published : Sep 30, 2019, 11:09 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 4:27 PM IST

پولیس نے یہاں پیر کو بتایا کہ 'پہلوان راج کمار کی اتوار کی شام ایک سالانہ کشتی مقابلہ کے دوران موت ہو گئی۔ راج کمار ایک گورنمنٹ سینیر سیکنڈری اسکول میں فورتھ گریڈ ملازم تھے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'پہلوان ایک 'دنگل' میں حصہ لینے کے لئے كورٹانا كھرد گاؤں آیا ہوا تھا اور تیاری کے دوران وہ بے ہوش ہو گیا۔ اس کے بعد راج کمار کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔'

پولیس کے مطابق، ڈاکٹروں نے پہلوان کی موت کا سبب دل کا دورہ بتایا ہے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 4:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details