نیشنل کانفرنس NC کے صدر فاروق عبد اللہ Farooq Abdullah نے منگل کے روز کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی PM Modi کے ساتھ آل پارٹی All Party کی ملاقات کے لئے مدعو پی اے جی ڈی PAGD کے تمام ممبران اجلاس میں شرکت کریں گے۔
عبداللہ نے اپنی رہائش گاہ پر پی اے جی ڈی PAGD کے اجلاس کی صدارت کے بعد صحافیوں کو بتایا "وزیر اعظم کے ساتھ پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے تمام مدعو کئے گئے رہنما موجود ہوں گے۔"
انہوں نے کہا کہ پی اے جی ڈی (پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ) کا ایجنڈا ایک ہی ہے اور وہ اسے وزیر اعظم مودی Modi سے ملاقات میں پیش کریں گے۔
وزیر اعظم کی 24 جون کو جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات مرکزی سطح پر سیاسی عمل کو تقویت دینے کے لئے مرکز کے اقدامات کا ایک حصہ مانا جا رہا ہے۔
پی اے جی ڈی جموں و کشمیر کی چھ مرکزی دھارے میں شامل جماعتوں کا اتحاد ہے جس میں نیشنل کانفرنس (این سی) NC اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) PDP شامل ہے جو مرکز کے اگست 2019 کے آرٹیکل 370 Article 370 کو کالعدم قرار دینے اور جموں و کشمیر کو دو یونین میں تقسیم کرنے کے فیصلے کے نتیجے میں تشکیل دیا گیا تھا۔