اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتِخابات: پہلے مرحلے کے لیے گپکار الائنس کے امیدواروں کی فہرست جاری

ڈی ڈی سی انتِخابات کے پہلے مرحلے کے لیے نامزد امیدواروں کی فہرست جاری ہوگئی ہے۔ گپکار الائنس کے ترجمان سجاد لون نے اس حوالے سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کر کے اطلاع دی۔

ڈی ڈی سی انتِخابات کے پہلے مرحلے  کے لیے نامزد امیدواروں کی فہرست جاری
ڈی ڈی سی انتِخابات کے پہلے مرحلے کے لیے نامزد امیدواروں کی فہرست جاری

By

Published : Nov 12, 2020, 7:51 PM IST

گپکار الائنس کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق " رواں مہینے کی 28 تاریخ کو ہونے والے ضلع ترقیاتی کونسل کے پہلے مرحلے کے انتخابات میں کشمیر صوبے کی 27 نشستوں پر پی اے جی ڈی کے امیدوار میدان میں ہونگے۔"

ڈی ڈی سی انتِخابات کے پہلے مرحلے کے لیے نامزد امیدواروں کی فہرست جاری


فہرست کے مطابق ان امیدواروں میں 16 نیشنل کانفرنس سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے چار امیدوار ہیں اور پیپلز کانفرنس کے دو امیدوار ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یہ انتخابات تمام پارٹیاں اپنے اپنے انتخابی نشان پر ہی لڑ رہی ہیں۔


واضح رہے کہ ضلع ترقیاتی انتخابات رواں مہینے کی 28 تاریخ سے آٹھ مرحلوں میں جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انتخابات میں کل 280 نشستیں ہیں جن پر آج جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ جہاں نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، پیپلز کانفرنس، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اور دیگر جماعتیں پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن کے تحت انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی تنہا ہی میدان میں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details