اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر میں 95 فیصد بجلی سپلائی بحال: ڈویژنل کمشنر کشمیر - بجلی سپلائی بحال

ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے بتایا کہ وادی میں برف باری کے دوران ہدف شدہ 22 ہزار کلو میٹر کے مقابلے میں 18 ہزار کلو میٹر سڑکوں سے برف کو ہٹایا گیا۔

بشکریہ سوشل میڈیا
بشکریہ سوشل میڈیا

By

Published : Jan 9, 2021, 7:15 AM IST

پی کے پولے نے بتایا کہ میکنکل انجینئرنگ ڈویژن نے جنگی بنیادوں پر 9 ہزار 654 کلو میٹروں میں سے 8 ہزار 645 کلو میٹروں کو صاف کیا ہے جبکہ آر اینڈ بی ڈپارٹمنٹ نے 8,036 کلو میٹروں میں سے 6,063 کلو میٹروں کو صاف کیا

ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ پی ایم جی ایس وائی نے 3,225 کلو میٹروں میں سے 1,134 کلو میٹروں سے برف ہٹائی۔ موصوف نے کہا کہ 95 فیصد بجلی سپلائی بحال کی گئی ہے۔

پی کے پولے نے بتایا کہ 33 کے وی متاثرہ فیڈروں میں97 فیصد،96 فیصد ریسونگ اسٹیشنز اور11 کے وی کے 90 فیصد فیڈروں کو بھی بحال کیا گیا، جبکہ وادی میں شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی۔

محروس وحید پرہ کی جائیداد کی تفصیلات طلب

انہوں نے کہا کہ وادی میں معقول راشن دستیاب ہے جن میں 78 ہزار531 میٹرک ٹن چاول، 1,498 میٹرک ٹن آٹا محکمہ فوڈ سپلائز کے گوداموں میں موجود ہے۔ وہیں 2 لاکھ 46 ہزار 262 گیس سلینڈر بھی دستیاب ہیں۔

ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ بھاری برف باری سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت میں خلل پڑا بلکہ مختلف علاقوں میں بجلی اور پانی کی اسکیموں کو بھی نقصان پہنچا تاہم وادی بھر میں متحرک انداز سے قلیل مدت میں اس کو بحال کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 441 واٹر سپلائی اسکیموں کو نقصان پہنچا تھا جن میں وادی میں گزشتہ 3 دنوں کے دوران 407 کو ٹھیک کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details