جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں کورونا مخالف ٹیکہ لگوایا۔ انہوں نے اس کی جانکاری ایک ٹویٹ کے ذریعے دی۔
انہوں نے لکھا: 'آج صبح کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔ یہ ہموار اور آرام دہ تجربہ تھا۔ میں سکمز، سری نگر میں سب کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے آج ٹیکہ لگایا۔'