اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir's Arif Mohammad Khan اولمپیئن عارف محمد خان نے گلمرگ میں ناقص انفراسٹرکچر کےلئے جے کے انتظامیہ پر تنقید کی

خطہ کے اولمپیئن عارف محمد خان نے فیس بک پوسٹس کی ایک سیریز میں دعویٰ کیا کہ "یہ شرم کی بات ہے کہ گلمرگ سکی کے لیے بدترین جگہوں میں سے ایک ہے اور وہ اسے دنیا کا مشہور مقام کہتے ہیں۔"Criticism of JK administration over poor infrastructure in Gulmarg

By

Published : Jan 17, 2023, 3:54 PM IST

اولمپیئن عارف محمد خان
اولمپیئن عارف محمد خان

اولمپیئن عارف محمد خان

سرینگر: جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دوسرے اولمپیئن عارف محمد خان نے کشمیر کے بین الاقوامی سکی ریزورٹ گلمرگ میں سہولیات کی عدم دستیابی کے سبب یونین ٹیریٹری انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ خان جنہوں نے 131 بار بھارت کی نمائندگی کی ہے۔ گزشتہ سال تجربہ کار اسکائیر گل مصطفی دیو کے بعد جموں و کشمیر کے دوسرے اولمپیئن بنے تھے، الپائن اسکیئنگ میں بین الاقوامی گولڈ میڈلسٹ ہیں اور انہوں نے ایشیائی کھیلوں سمیت چار اسکیئنگ چیمپئن شپ میں حصہ لیا ہے۔

اولمپیئن عارف محمد خان

ان کا کہنا تھا کہ "یہاں پچل اٹلی میں تربیت کے پہلے دن ہی کچھ برفیلی ٹریکس پر واپس آنا اچھا لگ رہا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں گلمرگ میں نہیں ہوں جہاں آپ کو ڈھلوانوں اور 1980 کی پرانی روایتی سکی لفٹوں سے باہر نکلنے کے لیے ایک میٹر برف کی ضرورت ہوتی ہے، ابھی تک چیئر لفٹ پر کوئی ٹریک نہیں بنا ئے گئے ہیں. یہ شرم کی بات ہے کہ گلمرگ سکی کے لیے بدترین جگہوں میں سے ایک ہے اور وہ اسے دنیا کا مشہور کہتے ہیں۔"

اولمپیئن عارف محمد خان



ایک اور پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ " گلمرگ قدرتی خوبصورتی کا اپنے انداز میں خیرمقدم کرتا ہے. پہاڑ بھی برف سے جکڑے ہوئےہیں لیکن پھر بھی اسکیئنگ اور دیگر سرمائی کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے وہاں ناقص انفراسٹرکچرہے۔" انتظامیہ سے گلمرگ میں برف بنانے کا مصنوعی نظام نصب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "گلمرگ میں مصنوعی برف بنانے کا نظام روزانہ برف کی تیاری اور جدید سکی لفٹیں متعارف کرانے کی اشد ضرورت ہے ورنہ ہم کشمیر میں سکی ٹورازم اور الپائن برف کے کھیلوں کی سرگرمیاں کھو دیں گے۔ "


انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت مایوس کن ہے کہ کس طرح گلمرگ کے لوگ مزید برفباری کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور موسم سرما کی کھیلوں کی سرگرمیاں جلد از جلد شروع کر دیں۔ میرے خیال میں یہ واضح طور پر اس بات کا اشارہ ہے کہ آنے والے سالوں میں ہمیں مصنوعی برف بنانے کے نظام کو متعارف کرنا چاہیے تاکی موسم سرما کے کھیلوں کی سرگرمیوں کو نومبر کے آغاز سے اپریل کے آخر تک قابل اعتماد بنایا جا سکے. اگرایسا کیا جائے تو گلمرگ میں ہم اپنے سیزن کو آسانی سے طویل بنا سکتے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 31 سالہ خان ونٹر اولمپکس 2022 بیجنگ میں واحد بھارتی کھلاڑی تھے، جنہوں نے سلالم اور جائنٹ سلالم مقابلوں میں کوالیفائی کیا تھا۔ وہ اولمپکس کے ایک ہی ایڈیشن کے دو مقابلوں میں کوالیفائی کرنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بھی ہیں۔ خان کو جموں و کشمیر انتظامیہ نے کھیلوں کے زمرے میں جموں و کشمیر گورنمنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ خان نے اٹلی سے اپنے خیالات ظاہر کیے ہیں جہاں وہ 2026 کے ونٹر اولمپکس کی تیاری کر رہے ہیں لیکن ابھی تک جموں و کشمیر انتظامیہ یا سرمائی کھیلوں کی ایسوسی ایشن کی طرف سے کسی نے بھی ان کے تبصروں پر ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے-

مزید پڑھیں:Kashmiri Digital Artist Girl کشمیری طالبہ نے اپنے آرٹ کے ذریعہ بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details