پی ڈی پی نے دعویٰ کیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے انہیں میٹنگ منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، وہیں دیگر سیاسی جماعتوں کو سیاسی سرگرمیاں انجام دینے سے روکا نہیں جارہا ہے۔
پیوپلز ڈئموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کا کہنا ہے کہ پیر کے روز پارٹی رہنماؤں کی میٹنگ منعقد ہونے والی تھی، تاہم انتظامیہ کی جانب سے اسے منعقد کرنے کی اجازت دی گئی۔
پی ڈی پی کے رہنما رؤف بھٹ نے انتظامیہ پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سینیئر لیڈر مظفر بیگ کی رہایش گاہ میں ایک اہم میٹنگ منعقد کرنے کا پروگرام مرتب کیا تھا تاہم انتظامیہ نے انہیں اجازت نہیں دی۔
پی ڈی پی کے رہنما رؤف بھٹ یہ بھی پڑھیں: فاروق عبداللہ نے پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا
انکا کہنا تھا کہ اس میٹنگ میں پی ڈی پی کے سینئر لیڈران شامل ہونے والے تھے لیکن انہیں حکام نے اپنے گھروں سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی ہے۔
رؤف بھٹ کا کہنا تھا کہ پی ڈی پی کے محصور صدر محبوبہ مفتی کا دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف سخت موقف دکھانے پر حکام پی ڈی پی کو سیاسی سرگرمیاں کرنے سے روک رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے وادی کشمیر میں ایک برس کے سیاسی تعطل کے بعد بڑی سیاسی جماعتوں بشمول نیشنل کانفرنس، کانگریس نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے، جس سے وادی میں نئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے انتخاب سے جوڑا جارہا ہے۔
وہیں گزشتہ کل وادی کی چھ سیاسی جماعتوں بشمول نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، کانگریس، پیوپلز کانفرنس، سی پی آئی ایم، جموں و کشمیر پیوپلز مئومنٹ اور عوامی نیشنل کانفرنس نے گزشتہ برس 4 اگست کو 'گپکار اعلامیہ' کے مطابق جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔