اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: درماندہ غیر مقامی مزدوروں کا کوئی سننے والا نہیں - لاک ڈائون

جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے ہزاروں درماندہ کشمیری بناشندوں کو گھر واپس لانے کا سلسلہ شروع کیا ہے لیکن کشمیر میں درماندہ غیر مقامی مزدوروں کا کہنا ہے کہ گھر وہ بھی جانا چاہتے ہیں تاہم انکا کوئی سننے والا نہیں۔

کشمیر: درماندہ غیر مقامی مزدوروں کا کوئی سننے والا نہیں
کشمیر: درماندہ غیر مقامی مزدوروں کا کوئی سننے والا نہیں

By

Published : May 14, 2020, 5:49 PM IST

جموں و کشمیر کی انتظامی کے مطابق وادی میں 56 ہزار غیر مقامی مزدور لاک ڈاؤن کی وجہ سے درماندہ ہیں جنہیں مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ لوگ کشمیر میں روزگار کیلئے آتے ہیں لیکن لاک ڈاؤن نے انکو بے روزگار کر دیا ہے۔

کشمیر: درماندہ غیر مقامی مزدوروں کا کوئی سننے والا نہیں

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ان غیر مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سرکار نے تمام درماندہ لوگوں کو گھر واپس بھیجنے کا اعلان کیا ہے لیکن کشمیر کی انتظامیہ انہیں صرف دفتروں کے چکر کروا رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے انکا کوئی پوچھے والا نہیں ہیں اور انہیں کھناے پینے کا سامان دستیاب بھی نہیں ہے۔

انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں گھر بھیجنے کے پختہ اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details