جموں و کشمیر کے مشہور ڈل جھیل میں گزشتہ برس یکم اگست کو سابق گورنز ستیہ پال ملک نے 'لیزر واٹر میوزیکل فوارہ' کا افتتاح کرکے کہا تھا کہ 'یہ سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لئے سال بھر کھلا رہے گا تاکہ ڈل جھیل کی رونق مزید دوبالہ ہوجائے اور سیاح بھی اس سے لطف اندوز ہوں'۔
آٹھ کروڑ روپئے کی لاگت پر بنے اس 'لیزر واٹر میوزیکل فوارہ' کو ڈل جھیل میں ایس کے آئی سی سی کے احاطے میں تعمیر کیا گیا تھا اور انتظامیہ کو اس پر نظر رکھنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
ستیہ پال ملک نے مزید کہا تھا کہ اسے دیکھنے کے بعد کشمیر کے نوجوان اور خاص کر بچے لطف اندوز ہو پائیں گے۔ لیکن اس کے افتتاح کے چار دن بعد ہی مرکزی حکومت نے پانچ اگست کو دفعہ 370 منسوخ کرکے جموں و کشمیر میں کرفیو نافذ کردیا جس سے وادی میں حالات ناسازگار ہوگئے۔