اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سید علی شاہ گیلانی نے ہڑتال کی کوئی کال نہیں دی ہے' - Jk news

پولیس نے کہا ہے کہ ہڑتال کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ سید علی شاہ گیلانی نے ہڑتال کی کال نہیں دی ہے۔

سید علی شاہ گیلانی
سید علی شاہ گیلانی

By

Published : Apr 15, 2021, 3:22 PM IST

آج صبح سوشل میڈیا پر یہ خبر عام تھی کہ سید علی شاہ گیلانی نے کل یعنی جمعہ کے روز ہڑتال کی کال دی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک لیٹر بھی جاری کی گئی تھی جس میں لوگوں سے کل ہڑتال کرنے کی اپیل کی گئی تھی، لیکن پولیس نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ جعلی تھی۔

پولیس نے ٹویٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی کے اہل خانہ نے ہڑتال کے حوالے سے جاری کئے ٹویٹ کو جعلی قرار دیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ انہوں نے اہل خانہ کے ساتھ بات کی اور انہوں نے یہ واضح کیا کہ گیلانی کے حوالے سے کوئی ٹویٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماہ مبارک رمضان میں اپنے معمول کی سرگرمیوں کو جاری رکھے اور افواہوں پر دھیان نہ دیں۔

وہیں بڈگام پولیس نے اس سے قبل ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ایسے افراد کے خلاف کاروائی کر رہی ہے جو تشدد کو بھڑکانے کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعے جعلی ٹویٹس کو وائرل کر رہے ہیں۔

بڈگام پولیس نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے مقدمے میں پولیس اسٹیشن بڈگام میں ایف آئی آر درج کر لی ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گیی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details