اردو

urdu

ETV Bharat / state

'وادی میں اناج کی کمی نہیں'

ریاست جموں و کشمیر کے سرینگر میں راشن کی قلت اور فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی طرف سے راشن کی مقدار میں کٹوتی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے لوک جن شکتی پارٹی کے رہنما سنجے صراف نے کہا کہ عوام کو راشن کے تعلق سے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔

'وادی میں اناج کی کمی نہیں'

By

Published : May 21, 2019, 3:22 PM IST

ایل جے پی کشمیر امور کے انچارج نے کہا کہ وادی میں دو ماہ کا راشن ذخیرہ 90 ہزار میٹرک ٹن ہے جس میں 84 ہزار میٹرک ٹن چاول ہوتا ہے۔

'وادی میں اناج کی کمی نہیں'

انہوں نے کہا کہ سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ کے بند ہونے کی وجہ سے راشن کی سپلائی میں کچھ حد تک خلل پڑا ہے۔

گوشت دکانداروں کی ہڑتال پر انہوں نے کہا کہ رمضان کے اس مقدس ماہ میں گوشت دکانداروں کو ہڑتال نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ اس ماہ میں لوگوں کی ضرورتیں بڑھ جاتی ہیں۔

سنجے صراف نے خاکروب کمیٹی اور صفائی ملازموں کو 5 فیصد ریزرویشن دینے کا مطالبہ بھی کیا تا کہ سماج کے اس غریب طبقے کے لوگوں اور ان کے بچوں کی زندگی کو بہتر بنایا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details