اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: لاک ڈائون بدستور جاری

کوروناوائرس وبا سے جہاں پوری دنیا متاثر ہے وہیں جموں و کشمیر کو بھی اس مہلک بیماری نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور آئے دن متاثرہ افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

lockdown
کشمیر: لاک ڈائون بدستور جاری

By

Published : Apr 20, 2020, 5:57 PM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:16 PM IST

وادی کشمیر میں کرونا وائرس کے مثبت معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہونے کی وجہ سے عوام میں مزید خوف و تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اور آبادی کا اکثر حصہ گھروں تک ہی محدود ہے۔

کشمیر: لاک ڈائون بدستور جاری

جہاں ایک طرف سری نگر شہر کے ساتھ ساتھ وادی کے بیشتر علاقہ جات کو ’’ریڈ زون‘‘ قرار دیا گیا ہے وہیں لوگوں کو اپنے گھروں میں محدود رکھنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی عملے کی تعیناتی میں بھی مزید اضافہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز وادی میں کووِڈ وبا کے نو (9) نئے مثبت معاملے سامنے آنے کے بعد مرکزی زیر انتظام علاقے میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 354 ہو گئی ہے۔ ان معاملات میں وادی کشمیر میں 299 جب کہ جموں میں 55 سرگرم ہیں۔ اب تک کُل پانچ افراد کی اس وائرس سے موت واقع ہو چکی ہے۔

کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے جموں و کشمیر کی انتظامیہ بھی لاک لاڈن کے تحت عائد پابندیوں کو سخت سے سخت کر رہی ہے۔ سڑکوں پر تعینات پولیس اور سکیورٹی اہلکار عوام کی نقل و حمل محدود کرنے کیلئے ناکے لگائے ہوئے ہیں۔ صرف لازمی خدمات سے منسلک افراد اور طبی عملے کو ہی گھروں سے نکلنے کی اجازت ہے۔

وہیں دوسری جانب عوام کو لاک ڈاؤن میں دی گئی رعایتوں سے پیدا ہوئی الجھن کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تاہم سڑکوں پر موجود حفاظتی عملے نے احتیاطی تدابیر برتتے ہوئے انہیں واپس اپنے گھروں کی اور روانہ کیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی 15 تاریخ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اعلان کئے گئے لاک ڈاؤن کو 3 مئی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details