اردو

urdu

ETV Bharat / state

EID 2023 جامع مسجد سرینگر میں نماز عید ادا نہیں ہوئی - سری نگر میں عید الفطر کی نماز

اوقاف اسلامیہ جامع مسجد سرینگر نے اعلان کیا تھا کہ شہر کی سب سے بڑی مسجد میں نماز عید نو بجے ادا کی جائے گی لیکن آج علی الصبح سرکاری انتظامیہ نے مسجد کے منتظمین کو اطلاع دی کہ وہ نماز عید صبح سات بجے ادا کریں۔ اس کے بعد ایک نزاعی صورتحال پیدا ہوگئی تاہم بعد میں انتطامیہ نے اعلان کیا کہ مسجد میں نماز ادا نہیں کی جائے گی۔ No eid prayers in Srinagar jamia masjid

جامع مسجد سرینگر میں نماز عید ادا نہیں ہوئی
جامع مسجد سرینگر میں نماز عید ادا نہیں ہوئی

By

Published : Apr 22, 2023, 9:06 AM IST

Updated : Apr 22, 2023, 10:50 AM IST

جامع مسجد سرینگر میں نماز عید ادا نہیں ہوئی

سرینگر:جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کی مرکزی اور تاریخی جامع مسجد میں اس بار بھی نماز عید ادا نہیں کی جاسکی حالانکہ جمعت الوداع کی اجتماعی نماز خوش اسلوبی کے ساتھ ادا ہونے کے بعد امید پیدا ہوگئی تھی کہ انتطامیہ کو نماز کی ادائیگی پر روک لگانے کی کوئی ضرورت درپیش نہیں ہوگی۔ دراصل اوقاف اسلامیہ جامع مسجد نے اعلان کیا تھا کہ اس وسیع و عریض مسجد میں صبح نو بجے نماز عید ادا کی جائیگی۔ لیکن آج سویرے اس وقت صورتحال تبدیل ہوگئی جب سرکاری انتظامیہ کے اراکین نے اوقاف انتظامیہ کو مطلع کیا کہ وہ نو بجے کے بجائے صبح سات بجے ہی نماز کا اہتمام کریں۔ اس تجویز سے مسجد انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی چنانچہ انتظامیہ کے فرمان پر اندرونی بحث و تمحیص کی گئی جس کے بعد اوقاف انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ جامع مسجد مین نماز عید ادا نہیں کریں گے۔ انکے مطابق وقت کی تبدیلی سے نمازیوں کو کنفیوژن ہوگا جس سے شہر میں ایک ہیجانی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔

حکام کا استدلال یہ رہتا ہے کہ جامع مسجد میں ہزاروں لوگون کا جم غفیر جمع ہوتا ہے جس سے قانون و انتطام کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ ماضی میں جامع مسجد علاقے میں عیدین کی نمازوں اور نماز جمعہ کے بعد پتھراو کے واقعات ہوتے رہے ہیں لیکں حالیہ برسوں میں اس طرح کے واقعات شاذ و نادر ہی رونما ہوئے ہیں۔ جامع مسجد کے خطیب میرواعظ کشمیر ڈاکٹر عمر فاروق ہیں جنہیں حکام نے 5 اگست 2019 سے مسمسل اپنی رہائش گاہ واقع نگین سرینگر مین خانہ نظر بند کیا ہے۔ عمر فاروق عیدین اور جماز جمعہ پر خطبہ پیش کرتے ہیں جو سیاسی اور مزہبی ہوتا ہے۔ اگرچہ میرواعظ کی رہائی کی مسلسل اپیلیں کی جاتی رہی ہیں لیکن حکام نے انہیں رہا کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Eid ul Fitr 2023 دہلی اور ممبئی میں نماز دوگانہ ادا کی گئی

جموں و کشمیر مین سرکارے انتظام کے تحت چلنے والے مسلم وقف بورڈ نے سرینگر کے سب سے بڑے عیدگاہ میں بھی اس سال عید کی نماز ادا کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن بعد مین پولیس اور انتطامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی۔ وقف بورڈ کی سربراہ درخشاں اندرابی نے، جو کہ مرکز مین حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی مقامی لیڈر ہیں، نے کہا تھا کہ عیدگاہ میں نماز عید کا اہتمام کیا جائے گا لیکن انہیں اسوقت خفت کا سامنہ کرنا پڑا جب انتظامیہ نے اعلان کیا کہ نقص امن کے خدشات کے پیش نظر عیدگاہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی اکی اجاز ت نہیں دی جاسکتی۔

Last Updated : Apr 22, 2023, 10:50 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details